ماہ جولائی انوکھا مہینہ ،ہفتہ میں تین دن پانچ پانچ بار آئیں گے

پیر 11 جولائی 2016 10:02

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) ماہ جولائی انوکھا مہینہ ،ہفتہ میں تین دن پانچ پانچ بار آئیں گے۔تفصیل کے مطابق رواں مہنہ جولائی اس لیے بھی انوکھا مہینہ ہو گا کہ اس میں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کے دن پانچ پانچ بار آئیں گے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی اور 8جولائی کو جمعہ کا دن تھا جبکہ 15،22اور 29جولائی کو بھی جمعہ کا دن ہو گا 2اور9جولائی کو ہفتہ کا دن تھا جبکہ16،23اور30جولائی کو بھی ہفتہ کا ہی دن ہوگا ۔3اور10جولائی کو اتوار جبکہ 17،24اور مہینے کے آخری دن31جولائی کو بھی اتوار ہو گا اس طرح جمعہ سے آغاز اور اتوار سے ختم ہونے والے جولائی کے اس مہینے میں جمعہ،ہفتہ اتوار پانچ پانچ بار آئیں گے۔