سنگدل ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک دیا ،کتوں نے نومولود کی نعش کو نوچ ڈالا

پیر 11 جولائی 2016 10:00

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) سنگدل ماں نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک دیا کتوں نے نومولود کی نعش کو نوچ ڈالا نامعلوم ماں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق حارث آباددرکھانہ روڈ پر نامعلوم خاتون نے اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا جس کو کتوں نے نوچ کر ہلاک کرڈالا دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ سے نومولود کی نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم سنگدل ماں کے خلاف زیر دفعہ 338Cت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا