خیرپور،نوجوان کو جن اتارنے کے لئے ڈنڈوں سے مار مار کر ہلاک کردیاگیا

جوابدار کو پولیس نے پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا

پیر 11 جولائی 2016 10:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)خیرپور کے قصبے سٹھارجہ میں نوجوان پر جنات کے سائے کے شبے میں جن اتارنے کے لئے ڈنڈوں سے مار مار کر ہلاک کردیا۔جوابدار کو پولیس نے پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ سٹھارجہ کے محلہ حسین آباد میں رات میں لیاقت علی کی رہائش گاہ پر25سالہ نوجوان اعجاز کو ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کردیا گیا۔

اعجاز علی پر تشدد ہوتا دیکھتے ہوئے اسکی ماں قرآن پاک سر پر اٹھا کر لے کر گئیں لیکن بے رحم نورمحمد نے ایک نہ سنی اور ڈنڈے برساتا رہا مارپیٹ کا یہ منظر دیکھ کر محلے والے جمع ہوگئے جنہیں مقتول کے والد او ردیگر عزیزوں نے یہ کہہ کر لوٹا دیا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے جس کے بعد پولیس اور صحافیوں کے پہنچنے پر مقتول کے ورثاء نے بتایا کہ اعجاز علی پر جنات کا اثر ہے اور ہم نے جنات نکالنے والے جعلی پیر نور محمد عرف نورل سولنگی سے رابطہ کیا جس نے موبائل فون پر کہا کہ میں پڑھائی کرتا ہوں تم لوگ اسے ڈنڈوں سے مارو اس کا جن نکل جائے گاجس کے بعد اس نوجوان کا جن تو نہ نکل سکا لیکن وہ اپنی جان سے چلا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کی تفتیش کاروائی میں پولیس نے مقتوخ کے کزن معشوق لُنڈ کو گرفتار کرلیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی کی جانب سے داخل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :