وزیراعظم نواز شریف پرہیزی کھانا صرف چھ ماہ ہی کھائیں گے،باورچیوں کی گفتگو

پیر 11 جولائی 2016 09:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) شریف خاندان کے لئے سری پائے، بونگ اور دیگر اشیاء تیار کرنے والے بعض معروف باورچیوں کا خیال ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پرہیزی کھانا جس میں بوئل سبزیاں سالاد اور گھی آئل کے بغیر کھانے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

صرف چھ ماہ ہی کھائیں گے اس کے بعد وزیراعظم اپنی خوراک کی طرف واپس لوٹ آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ان باورچیوں نے ایک نجی محفل میں وزیراعظم کی خوراک پر باہمی تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ تبصرے کا آغاز الیکٹرونکس میڈیا کی اس خبر پر کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم کو لندن سے واپسی بوئل سبزیوں اور سالاد کھانے کے لئے دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :