وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا وفاق پر بجلی چوری کا الزام

لگتا ہے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے وزیر اعلی سندھ نے بھی احتجاج کرنے کا عندیہ دیدیا ہے،قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جولائی 2016 09:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاق پر بجلی چوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے صرف پنجاب ہی پاکستان ہے وزیر اعلی سندھ نے بھی احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ پرویز خٹک امجد صابری کے گھر بھی گئے اہلخانہ سے تعزیت کی ہفتہ کے روز وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کی 600 میگاواٹ بجلی روزانہ چوری کر رہا ہے ہمارے ساتھ بہت عرصے سے ڈرامہ اور مذاق ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم صرف شوشہ ہے اور شوشہ ہی رہے گا موجودہ حکومت صرف پنجاب کو ترجیح دے رہی ہے اور لگتا ہے کہ صرف پنجاب ہی پاکستان ہے عمران خان 20 جولائی کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے وفاق کے خلاف اب بڑا احتجاج ہو گا وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آئین کے تحت سندھ کو بھی حصہ نہیں مل رہے ۔

(جاری ہے)

ماورائے آئین اقدام پر احتجاج ہمارا حق ہے اگر بجلی نہ ملی تو سندھ بھی اپنا انداز بدلے گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز سرکار صرف لالی پاپ دے رہی ہے ملاقات کے بعد پرویز خٹک معروف قوال امجد صابری کے گھر گئے جہاں پرانہوں نے امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔