وزیر اعلی نے صوبے کے مختلف پارکس میں جھولوں کی تنصیب پرمکمل پابندی عائد کردی

پیر 11 جولائی 2016 09:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے مختلف پارکس میں جھولوں کی تنصیب پرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔ ساہیوال میں جھولا گرنے کے واقعے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے وزیراعلی نے ڈی سی او ساہیوال کو معطل کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ساہیوال میں جھولا گرنے کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نیجھولے لگانے کیلئے قانون سازی اور موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اجازت کے بغیرجھولے کی تنصیب انتظامیہ کی غفلت ہے،پیسوں کی خاطر بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے،وزیر اعلی نے غفلت مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال اسپتال میں انتہائی ناگفتہ حالت پرایم ایس کو معطل کیا،اسپتالوں میں ڈاکٹروں کو گاؤ ن پہننے کی پابندی پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔