اکیسیویں صدی میں بھار ت کارپوریٹ فراڈ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر

پیر 11 جولائی 2016 10:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء) کسی زمانے میں بھارت کے بنارسی ٹھگ مشہور تھے اب وقت بدل گیا لیکن عادت نہ بدلی۔ اکیسیویں صدی میں بھار ت کارپوریٹ فراڈ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے کرول انک کی جانب سے دنیا بھر میں کیے گئے سروے کے مطابق کارپوریٹ فراڈ کے سلسلے میں انڈیا صحرائے صحارا کے ممالک اور کولمبیا کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں ہونے والے کارپوریٹ فراڈ میں بدعنوانی اور رشوت کا حصہ 25 فیصد سے زیادہ ہے۔کرول اور اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے کرائے جانے والے اس مشترکہ سروے میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں میں کام کرنے والے دنیا بھر کے 768 ایگزیکٹیوز نے حصہ لیا۔یہ سروے 2015 سے مارچ 2016 کے دوران کیا گیا۔ سروے میں شامل 80 فیصد کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے اپنی کمپنیوں میں دھوکہ دہی کے واقعات کو قبول کیا

متعلقہ عنوان :