رقوم کی غیر قانونی تر سیل اور منی لا نڈرنگ کی روک تھام ، کو یت حکومت نے نئے احکامات جا ری کر دئیے

پیر 11 جولائی 2016 10:08

کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)رقوم کی غیر قانونی تر سیل اور منی لا نڈرنگ کی روک تھام کیلئے کو یت حکومت نے نئے احکامات جا ری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کویت حکومت نے سفری آمدرفت کے دوران کر نسی کی مقررہ حدسے تجا وز کرنے اور منی لا نڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ایشیائی اور عرب با شندوں کوگرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کویت حکومت نے منی لا نڈرنگ کے خاتمہ کیلئے بری،بحری اور ہو ائی راستوں سے سفر کر نے والے مسافروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھ تین ہزار دینار(10,000)ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ رقم ملک سے باہر اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتے جبکہ (10,000)ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم دینار اپنے ساتھ بیر ون ملک سفر میں لے جا سکتے اور لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے زیادہ رقم بارے کسٹم حکام کو ذرا ئع آمدن ظاہر کرنا ہو نگے۔اس سلسلہ میں حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ قانون کو یت آنے مسافروں اور کویت سے با ہر جانے والے تما م مسافروں پر لا گو ہو گا۔دریں اثناء حکومت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ محکمہ جا ت کو تمام انٹری پو ائنٹس پر منی لانڈرنگ اور غیر قانونی رقم کی تر سیل بارے آگا ہی کیلئے معلوماتی بو رڈ آویزاں کر نے کے احکامات جا ری کئے ہیں۔