قوم کے شکرگزارہیں جنہوں نے ایدھی صاحب کواتنی شان سے رخصت کیا، فیصل ایدھی

عوام ہمارے ساتھ ہیں،لوگوں نے بہت محبت دی ہے، رسم قل پر میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جولائی 2016 10:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جولائی۔2016ء)ڈاکٹرعبدالستارایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے کہاہے کہ قوم کے شکرگزارہیں جنہوں نے ایدھی صاحب کواتنی شان سے رخصت کیا۔رسم قل کے موقع پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہاکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں،لوگوں نے بہت محبت دی ہے۔فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ اگرمیں ہٹاتوبھی عوام مجھ سے زبردستی کام کروائیں گے۔

فیصل نے انکشاف کیا کہ مجھ سے کہاجارہاہے کہ ایدھی صاحب کے کپڑے اورٹوپی پہنو۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی نے بتایا کہ انھوں نے ایدھی صاحب کی تدفین کے موقع پر ان کی یادگار ٹوپی پہنی تھی۔فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ایدھی صاحب کی ٹوپی میں بڑی طاقت ہے۔فیصل ایدھی نے خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ایدھی صاحب کی آنکھیں جنہیں عطیہ کی گئی ہیں ،ان کاآپریشن کامیاب رہا ہے۔ انھوں نے خداسے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایدھی صاحب کی اس کاوش کوقبول فرمائے۔عبدالستارایدھی کے پیغام کے بارے میں فیصل ایدھی کا کہناتھاکہ ایدھی صاحب نے بتایا کہ دنیامیں دو قومیں ہیں،ایک ظالم،دوسری مظلوم۔ایدھی صاحب نے ہمیشہ مظلوم قوم کاساتھ دینے کی تلقین کی۔غریبوں کے لیے جدوجہدکے باعث ایدھی صاحب کے ساتھ جڑارہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :