پنجاب بھرمیں آن لائن داخلوں کویقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردئیے

اتوار 10 جولائی 2016 11:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں آ ن لائن داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردیئے ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس سال صوبہ بھر کے مختلف کالجوں میں آ ن لائن داخلوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے طلباء و طالبات گھر بیٹھے اپنی مرضی کے کالجوں کو داخلہ فارم آ ن لائن سسٹم کے ذریعے بھجواسکیں گے ذرائع کے مطابق داخلہ فارم‘ مضامین‘ کالجوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات آ ن لائن حاصل کی جاسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :