افغا ن فورسز کا آپریشن کلین اپ، دس طالبان ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 10 جولائی 2016 11:55

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء)افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں دس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف افغان صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں دس طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

فورسز نے سات طالبان کو گرفتار کر کے ان سے بری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :