مشرقِ وسطیٰ میں تباہی کا ذمہ دار امریکا ہے، فلپائنی صدر
اتوار 10 جولائی 2016 11:54
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء)فلپائن کے نئے صدر روڈریِگو ڈْوٹیرٹے نے الزام عائد کیا ہے کہ عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں امریکی عسکری مداخلت وہاں اس وقت ہونے والی خون ریزی اور تباہی کی وجہ ہے۔کسی قریبی امریکی اتحادی ملک کی جانب سے عوامی سطح پر واشنگٹن حکومت پر اس طرز کی یہ پہلی تنقید ہے۔ امریکا پر اپنی اس تازہ تنقید میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجود تباہی کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا، ”مشرقِ وسطیٰ نے دہشت گردی امریکا برآمد نہیں کی بلکہ امریکا نے یہ دہشت گردی درآمد کی ہے۔“ان کا مزید کہنا تھا، ”عراق پر حملہ امریکا نے کیا۔ اب آپ عراق کی حالت دیکھ لیجیے۔ دیکھیے کی لیبیا میں کیا ہوا۔ دیکھیے شام میں کیا ہوا۔(جاری ہے)
“جنوبی فلپائنی شہر داواوٴ میں مسلم برادری کے ساتھ عیدالفطر کے موقع پر ملاقات اور خطاب میں ان کا کہنا تھا، ”انسانوں کو ان کے بچوں سمیت مٹایا جا رہا ہے۔
“داواوٴ شہر کے سابق میئر اور موجودہ فلپائنی صدر نے کہا کہ وہ بائیں بازو کے صدر ہوں گے اور وہ ایسی خارجہ پالیسی مرتب کریں گے، جو صرف امریکی انحصار پر مبنی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں بہتری ملک کے مفاد میں ہو گی جب کہ فلپائن میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کی چینی پیش کش سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔فلپائن اور چین کے درمیان ماضی میں جنوبی بحیرہ چین کے متنازعہ جزائر کے حوالے سے شدید کشیدگی رہی ہے۔ اپنے خطاب میں تاہم نئے فلپائنی صدر نے یہ اشارہ نہیں دیا کہ وہ متنازعہ علاقوں کے حوالے سے چین کے ساتھ ملکی پالیسی میں کوئی تبدیلی لانے والے ہیں۔امریکا اور فلپائن کے درمیان موجود ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فوجیں بڑی جنگی مشقیں کرتی ہیں۔ یہ معاہدہ سن 2014ء میں طے پایا تھا اور اس کے تحت امریکی فوج عارضی بنیادوں پر فلپائنی فوجی اڈوں کا استعمال کر سکتی ہے۔ چین کو اس معاہدے پر شدید تحفظات ہیں۔نئے صدر ڈوْٹیرٹے نے اپنی کابینہ میں کمیونسٹ باغیوں کو دو اہم وزارتیں دی ہیں، تاکہ باغیوں کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ امریکا فلپائنی باغیوں کو ’دہشت گرد گروہ‘ قرار دیتا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 10 جولائی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور کی کسی اہم سڑک کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان
-
مال روڈ کا دھرنا ملتوی کیا ،انصاف نہ ملا تو دوبارہ سڑکوں پر آئینگے:ڈاکٹر طاہر القادری
-
لاہور ، گلی محلوں اور پارکوں میں بچوں کے جھولے لگانے پر پابندی عائد
-
فیصل آ باد تر قیاتی ادارہ نے پر ائیو یٹ ہا ؤ سنگ اسکیم پام ولاز کو غیر قا نو نی قرار دیا
-
انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکورمیجرجنرل شیرافگن کاژوب کے سرحدی علاقوں کادورہ
-
سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرنے والا پاکستانی انٹرپول کے ذریعے گرفتار
-
پنجاب بھرمیں آن لائن داخلوں کویقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردئیے
-
فیصل آباد ،باتھ روم میں تیزاب اورشیمپو ایک ہی جگہ پر رکھنے کی غلطی، شیمپو جگہ تیزاب سر میں ڈالنے کے باعث کم سن بچہ جھلس گیا
-
عیدالفطر کے فوری بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
-
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے برطانوی پاونڈ کی قدر میں7روپے کی ریکارڈ کمی
-
فخر پاکستان عبد الستار ایدھی خو داپنے ہاتھوں سے تیار کردہ قبر میں سپرد خاک
-
دھرنا مسائل کا حل نہیں، اپوزیشن ملک کی خدمت کرے،نوازشریف
-
مقبوضہ کشمیر : حزب المجاہدین کے کمانڈ برہان وانی کی نمازجنازہ میں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندراُمڈآیا
-
نیٹو کا افغانستان کی مالی امداد اور عسکری تربیت جاری رکھنے کا اعلان
-
وزیراعظم دل کے آپریشن کے بعد 48دن لندن قیام کرکے وطن واپس پہنچ گئے
-
وزیراعظم نے واپس پہنچتے ہی سیاسی سرگرمیاں شروع کردیں
-
پاکستان اور چین ایس سی او کے ذریعے دوطرفہ تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں، چین
-
فیصل آباد ،سعود ی حکومت کا پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ
-
میرے ملک کے غریبوں کا خیال رکھنا
-
سعودی عر ب حملوں میں ایک سا دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ سعودی وزارت داخلہ
-
بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملے کے بعد گرفتار مشتبہ نوجوان پولیس کی زیر حراست ہلاک
-
مشرقِ وسطیٰ میں تباہی کا ذمہ دار امریکا ہے، فلپائنی صدر
-
جرمن کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز چین سے نقص زدہ اپنی گاڑیاں واپس منگوائے گی
-
افغا ن فورسز کا آپریشن کلین اپ، دس طالبان ہلاک، متعدد زخمی
-
ایران بیلسٹک جوہری میزائل تجربات سے گریز کرے، بان کیمون
-
ٹیکساس فائرنگ،حملہ آور کے گھر سے بم بنانے والا موا دبرآمد
-
شام میں بمباری ،شیلنگ،جھڑپیں،60عام شہری جاں بحق
-
چین نے متنازعہ جنوبی سمندر میں بحری مشقوں کا آغاز کر دیا
-
ہوسٹن ، چھوٹا طیارہ گرکر تباہ چار افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.