فیصل آباد ،سعود ی حکومت کا پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 10 جولائی 2016 11:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10جولائی۔2016ء)سعود ی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ،رو ان سال عمرہ سیزن میں 65لاکھ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اور 2017میں یہ تعداد بڑھا کر 80لاکھ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،نجی ٹریول کمپنیوں کی موجیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان حج و عمرہ نیشنل کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین قاضی عبداللہ نے کیا ہے اس سلسلہ دنیا بھر کے سعودی سفارتخانوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جس سے عمرہ سیزن کی آمدن 200ارب ریال سے تجاوز کر جائے گی اور صرف حج کے دنوں میں عمرہ ویزہ بند ہوگا باقی سارا سال ویزا فراہم کیا جائے گا حج آرگنائزرز اسیوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ)کے صوبائی چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے سعود ی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا انہوں نے عمرہ 2016میں بہترین انتظامات کرنے پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے موجودہ فیصلے سے ریکارڈ تعداد میں زائرین کو عمرہ کی سعادت کا موقعہ ملے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نجی شعبے کا کردار اس میں سب سے اہم ہو گا جس کیوجہ سے پاکستانی نجی شعبہ نہ صرف ترقی کرے گا بلکہ ٹریول ٹریڈمیں کاروباری سرگرمیاں عرو ج پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :