بھارتی فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس “آصف زرداری کی پسندیدہ نکلی ‘جیل میں قید کے دوران بھی مذکورہ فلم دیکھتے رہے

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چےئر مین آصف علی زرداری بھی بھارتی فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس “کے دیوانے نکلے ‘جیل میں قید کے دوران بھی مذکورہ فلم دیکھتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی عوام کی طرح پاکستانی سیاستدان بھی ہندوستانی فلموں کے مداح ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے جیل کے دنوں میں بالی ووڈ کی اپنی پسندیدہ فلم”منا بھائی ایم بی بی ایس“ منگوا کر دیکھی یہی فلم ان کی سب سے پسندیدہ ترین بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :