فوری طورپرنئی نوکریوں کااعلان کیاجائے، حکومتی ارکان سندھ اسمبلی کا صوبائی حکومت اورپی پی کی مرکزی قیادت پردباؤ

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء)حکومتی ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ اورپی پی کی مرکزی قیادت پردباؤبڑھادیاہے کہ ساڑھے تین سال ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک نئی نوکریاں شروع نہیں کی گئیں اس لئے فوری طورپرنئی نوکریوں کااعلان کیاجائے اس وقت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں نئی ملازمیتں دینے پرپابندی عائدکررکھی ہے الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ نئی ملازمیتں بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں سیاسی رشوت کے طورپراستعمال کی جاسکتی ہیں اس لئے جب تک آخری مرحلہ مکمل نہیں ہوجاتااس وقت تک نئی نوکریاں نہ دی جائیں اب ارکان سندھ اسمبلی نے حکومت سندھ اورپی پی کی قیادت سے کہاہے کہ نئی نوکریوں کااعلان کیاجائے ورنہ ووٹرزاورعوام ناراض ہوجائیں گے اوروٴئندہ عام الیکشن میں پی پی کیلئے مشکلات بڑھ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :