قائم علی شاہ نے وزارت اعلی کے دس سال پورے کرلیے

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء)وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے وزارت اعلی کے دس سال پورے کرلیے ہیں وہ سندھ کے پہلے وزیراعلی ہیں جوتین مرتبہ وزیراعلی بننے کے ساتھ ساتھ دس سال مکمل کرچکے ہیں مگر وہ پاکستان کے دوسرے وزیراعلی ہیں جس نے دس سال اقتدارمیں گزارے سب سے زیادہ وقت وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے گزارے وہ ساڑھے 11سال وزیراعلی پنجاب رہے ہیں قائم علی شاہ1988میں پی پی حکومت میں14ماہ وزیراعلی رہے پچھلی حکومت میں وہ پانچ سال وزیراعلی رہے اوراب ساڑھے تین سال سے زائدعرصہ کیلئے وزیراعلی رہے ہیں سب سے زیادہ اقتدارمیں رہنے والے وزیراعلی کااعزازقائم علی شاہ کے پاس ہے۔

متعلقہ عنوان :