نیتن یاہو: کینیا میں قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید

خود پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق رپورٹس کا پہلی مرتبہ سن رہا ہوں ،۔اسرائیلی وزیراعظم

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:14

ایروشلم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے افریقی ملک کینیا میں خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی حملے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔ جمعرات کے روز ایتھوپیا کے وزیراعظم ہیل مریم دیسالین کے ساتھ ادیس ابابا میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وہ پہلی مرتبہ کینیا کے دورے میں خود پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق رپورٹس کا سن رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ''ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں''۔اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بات ایک رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہی تھی۔قبل ازیں کویت سے شائع ہونے والے اخبار الجریدہ نے ایک بے نامی ذریعے کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ کینیا میں نیتن یاہو پر قاتلانہ حملے کی سازش کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن کینیا کے حکام نے بھی نیتن یاہو کو قتل کرنے کی کسی سازش سے انکار کیا ہے۔

کینیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان میوندا نجوکا نے ایک بیان میں کہا کہ ''قاتلانہ حملے کی کوشش خفیہ نہیں رہ سکتی ہے۔جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہیاس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے''۔کینیا کے انسپکٹر جنرل پولیس جوزف بوئننٹ نے بھی کہا ہے کہ '' میں اس سے آگاہ نہیں ہوں۔اس طرح کی کسی چیز کا درحقیقت کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ اس حوالے سے باتیں سب جھوٹ ہیں''۔اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان عمانوایل نہشون نے بھی اس مبینہ قاتلانہ حملے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد کی وجہ سے وزیراعظم کے موٹرکیڈ کا راستہ تبدیل کرنے سے متعلق رپورٹ ہرگز بھی درست نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :