عراق، بم دھماکوں میں 300 افراد کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کے سربراہ سمیت 3 اعلیٰ ترین افسر معطل

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:13

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکوں میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی کے سربراہ سمیت 3 اعلیٰ ترین افسروں کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عراق کے وزیراعظم حیدر العباری نے ان افسروں کی معطلی کے احکامات جاری کردئے۔ حملے کے بعد وزیراعظم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :