آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین کا دورہ کرا چی

ڈرون حملے سے ہلاک ملامنصورکے معاملے پر تبا دلہ خیال طالبان اورداعش کوامریکااوراسرائیل کی حمایت حاصل ہے،حسنخمینی

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:13

تہرا ن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء )انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین نے کہاہے کہ طالبان اورداعش کوامریکااوراسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔پاکستانی میڈیاکوپہلے انٹرویو میں آیت اللہ حسن خمینی نے ڈرون حملے سے ہلاک ملامنصورکے معاملے پر بھی بات کی۔انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے سیاسی ومذہبی جانشین آیت اللہ حسن خمینی نے پا ک ایران تناو کے موقع پرکراچی کامختصردورہ کیا۔

سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں دہشتگردی کی وارداتوں کاتعلق حسن خمینی نے امریکااوراسرائیل سے جوڑا۔آیت اللہ حسن خمینی نے کہا کہ سمجھا جاتا تھاکہ مسلمانوں کاسب سے بڑامسئلہ فلسطین تھامگراب مختلف ممالک میں تکفیری گروہ نے جو بھیانک تشددکیا ہے اس سے ہرمسلمان دکھی ہے۔

(جاری ہے)

پیغمبراسلام کادل بھی دکھی ہوگاکہ آج جہان اسلام کی صورتحال کیاہے۔

حسن خمینی سے تین ماہ پہلے ایران کے صدر حسن روحانی پاکستان آئے تھے،تاہم بلوچستان میں مبینہ ایرانی مداخلت کامعاملہ اس دوریپرغالب رہاتھا۔حسن خمینی نے کہا کہ ایران اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں ایسی چیزیں اثرنہیں ڈالتیں۔دونوں ملکوں کے تعلقات اس سے بڑھ کرہیں۔بلوچستان ہی میں دوماہ پہلے طالبان لیڈر ملا اخترمنصورامریکی ڈرون حملے میں ماراجاچکاہے۔

ملامنصوربھی مبینہ طورپرایران ہی سے تھا۔حسن خمینی نے کہاکہ وہ ایران میں نہیں تھا، اسکے باریمیں افواہیں تھیں اورایرانی وزارت خارجہ بھی تردیدکرچکی ہے۔نوجوانوں میں مقبول مگرلبرل خیالات کے سبب متنازعہ حسن خمینی نیایران سعودی عرب مذاکرات پربھی زوردیامگران دونوں ملکوں کیدرمیان سردجنگ کیخاتمے کیلییانکاکردارکیاہوگا؟یہ واضح نہیں۔

متعلقہ عنوان :