آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ ،جوانوں سے عید ملے، خدمات کی تعریف کی

ہفتہ 9 جولائی 2016 11:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جوانوں سے عید ملے اور ان کی خدمات کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل راحیل شریف نے جمعہ کے روز ایل او سی کا دورہ کیا آرمی چیف پانچ اور کیل سیکٹر گئے جہاں پر انہوں نے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی آرمی چیف نے شہید افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر آپریشنل تیاری ، مستعدی اور جوانوں کا بلند مورال قابل ستائش ہے اور اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر نے آرمی چیف کا استقبال کیا ۔