اورکزئی ایجنسی متاثرین کی آبائی علاقوں کوواپسی،9سال بعدعیدالفطرمنائیں گے

بدھ 6 جولائی 2016 10:14

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)اورکزئی ایجنسی متاثرین کی آبائی علاقوں کو واپسی۔9سال بعد پہلا عید الفطر آبائی علاقوں میں منائیں گے ۔مالی مشکلات ،خوشی پانے کے آڑے آگئی ۔ہزاروں متاثرہ خاندان بلخصوص بچے اور بچیاں احساس محرومی کا شکار ہو کر حکومتی توجہ کے منتظر رہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں امن و امان کی صورتحال کی بحالی کے بعد حالیہ اپنے آبائی علاقوں واپس جانے والے ہزاروں اورکزئی قبائل متاثرہ کاندان 9سال کے بعد پہلی بار اپنے اپنے علاقوں میں عید الفطر منائیں گے۔

عید خوشی کے اس موقع پر جہاں ایک طرف پورے ملک میں چہل پہل اور عید کی تیاریاں زور شور پر ہیں تو دوسری طرف اورکزئی ایجنسی کے گریب محب الوطن قبائل 9سال تک گھر بار چھوڑ کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے بعد واپسی پر عید کے موقع پر تنگ دستی اور احساس محرومی کی حالت میں عید کی خوشیوں سے محروم رہ کر کسی مسیحا کے منتظر ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومت یا انتطامیہ کی جانب سے تا حال اورکزئی ایجنسی کے متاثرہ خاندانوں کی خاطر خواہ داد رسی نہیں کی جا سکی۔متاثرہ خاندانوں کے قبائلی عوام نے صاحب اختیار سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر متاثرہ خاندانوں کو خصوصی امدادی پیکج فراہم کیا جائے تا کہ ان کے بچوں کے احساس محرومی کا آزالہ کیا جا سکے۔