کراچی،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے کراچی میں بدامنی پھیلانے والے4اہم کرداروں کا سراغ لگالیا گیا

بدھ 6 جولائی 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے کراچی میں بدامنی پھیلانے والے4اہم کرداروں کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔شہر میں دہشت گردی پھیلانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیٹ ورک سرگرم ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’را‘ نیٹ ورک کے 4 اہم کرداروں کا سراغ لگا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے حالات خراب کرنے کیلئے ساوٴتھ افریقہ اور دبئی میں خفیہ اجلاس بھی کیے۔

خفیہ اجلاس میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ ملکی حالات خراب کرنے کیلئے ساوٴتھ افریقہ اور دبئی سے نیٹ ورک آپریٹ کر رہا ہے۔ انیس الحسن، بوبی، سہیل بنگالی اور سلیم بلوچ نے حالات خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ 50 سے 52 لڑکوں کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ وارانہ فسادات کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :