لاہور،ٹبی سٹی کے علاقہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث 20افراد کوفقہ جعفریہ کے سینکڑوں افراد نے متفقہ اور مشترکہ فیصلے سے خدا واسطے معاف کر دیا

بدھ 6 جولائی 2016 10:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) ٹبی سٹی کے علاقہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث 20افراد کوپولیس افسران کی موجودگی میں آغا شاہ حسین قزلباش کی سربراہی میں فقہ جعفریہ کے سینکڑوں افراد نے متفقہ اور مشترکہ فیصلے سے خدا واسطے معاف کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی سٹی محمد نوید کا کہنا ہے کہ اہل تشیع کی طرف سے یہ امن اور بھائی چارے کا پیغام ہے چندروز قبل شاہی محلہ میں ایک دکان مالک عارف کے سالے آصف نے ساتھیوں سے مل کر جلوس پر فائرنگ کی اور بوتلیں ماری تھیں ۔

متعلقہ عنوان :