سکیورٹی اداروں‌ کی بروقت کاروائی:شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا

ملیرسے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد،پہلی بار اڑتے جہاز کو نشانہ بنانے والے مہلک ہتھیاربھی برآمد کرلیے گئے۔پولیس ذرائع

بدھ 6 جولائی 2016 10:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء)سکیورٹی اداروں‌کی بروقت کاروائی کے باعث شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا۔سکیورٹی اداروں‌ نے سرچ آپریشن کے دوران ملیر سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے،آپریشن کے دوران کراچی میں پہلی بار اڑتے جہاز کو نشانہ بنانے والے مہلک ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے پکڑے گئے اسلحہ کی تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کیلیے بھاری اسلحہ تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔

آپریشن میں تہہ خانے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی برآمد ہوئی ہے۔آپریشن کےد وران11راکٹ بم،8 لائٹ مشین گنز،3سب مشین گنز اور 10سیمی آٹومیٹک رائفلز،ایک سیون ایم ایم رائفل اورایک 32بورپستول،سب مشین گن کی 20ہزار4سو گولیاں،لائٹ مشین گن کی 13ہزار760گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سیون ایم ایم رائفل کے880راؤنڈز بھی برآمد ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :