یمن ،حوثی باغیوں کے راکٹ حملوں میں 7 بچے ہلاک ،25 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 6 جولائی 2016 10:21

عدن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا راکٹ 7 بچوں کی جان لے گیا۔مقامی علاقائی ڈائریکٹر سیکیورٹٰی عبدالغنی شالان کے مطابق یمن کے دارلحکومت کے مشرق میں واقع شہر ماریب میں باغیوں کی طرف سے راکٹ داغا گیا جو ایک گھر کے صحن میں گرا جہاں بچے کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

راکٹ پھٹنے سے 7 بچے ہلاک ہو گئے جبکہ انھوں نے بتایا کہ دو اور راکٹ ایک دکان اور ایک دوسرے گھر میں گرے جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔عبدالغنی شالان کے مطابق ماریب کے مغرب میں کوہ ہیلان کے پہاڑوں سے حوثی باغی ماریب کو نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :