جمہوریہ کانگو ،دو متحارب مسلح قبائل کے درمیان تازہ لڑائی میں9 افراد ہلاک

بدھ 6 جولائی 2016 10:21

گوما (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) جمہوریہ کانگو کے مشرق میں دو متحارب مسلح قبائل کے درمیان تازہ لڑائی میں9 افراد کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

کانگو کے نارتھ کیوہ کے قصبے اویچا میں زمین پر ملکیت پر لڑائی میں رات گئے ایک مسلح گروہ کی طرف سے دوسرے گروہ کے افراد پر تازہ حملے میں 9 افراد کو مار دیا گیا۔اس علاقے میں اب تک اس خونریز لڑائی میں 500 افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :