جدہ: آتش بازی کا سامان رکھنے والوں کی اطلاع دیں، 5000ریال انعام پائیں،سعودی وزارت تجارت

بدھ 6 جولائی 2016 10:17

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6جولائی۔2016ء) سعودی وزارت تجارت اور سرمایہ کاری کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو فرد بھی کسی آتش بازی کے سامان کے گودام کی اطلاع دے گا اس کو وزارت کی طرف سے 5000ریال انعام دیا جائے گا۔ اور اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ سعودی وزارتِ تجارت نے اس مقصد کے لیئے ٹال فری نمبر 1900جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انعا م اس شخص کو دیا جائے گا جو کہ اس گودام کے بارے میں اطلاع دے گا جس میں کم از کم 4000سے زائد آتشبازی کے پٹاخے ، گولے وغیرہ موجود ہو ں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آتش بازی کا سامان بیچنے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کر نے والوں کو سزائیں بھی دی جارہی ہیں۔ آتش گیر مادے سے مملکت میں ہر سال آگ لگنے مختلف حادثات ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ گھروں میں رکھے آتش گیر پٹاخوں کی وجہ سے اکثر آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔متعدد چھوٹے بچے پٹاخوں کو استعمال کرتے ہوئے جھلس جاتے ہیں۔ جس سے وہ مستقل بد صورتی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آتش بازی کے سامان میں لگنے والی آگ کو بجھانا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔ اسلیئے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ آتش بازی کے سامان کو گھر میں بالکل نہ رکھیں۔اور اوس سلسلے میں اپنے بچوں پر بھی نظر رکھیں۔ سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں خاص موقعوں پر آتش بازی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :