ہربھجن، یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، مذاق میں زور آزمائی کی تھی: شعیب اختر

منگل 5 جولائی 2016 10:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور یووراج چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ان کیساتھ مذاق میں زور آزمائی کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ہربھجن اور یووراج مجھ سے 10،8 سال چھوٹے ہیں۔ ہربھجن اور یووراج ان کیلئے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں ان کیساتھ مذاق میں زور آزمائی کی تھی۔ ہربھجن والا واقعہ اسلام آباد کے ہوٹل میں پیش آیا تھا۔ جبکہ جب یہ واقعہ ہوا تو اسی وقت اسی ہوٹل میں آفریدی کو بھی جھپی دی تھی جس سے اس کی پسلی میں تکلیف ہوگئی تھی۔