مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

خواجہ عمران نذیر اور ملک ریاض حلقے میں کرپٹ لوگوں کو نواز رہے ہیں:اکمل باری

منگل 5 جولائی 2016 10:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اکمل خان باری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔اکمل باری نے کہا خواجہ عمران نذیر اور ملک ریاض حلقے میں کرپٹ لوگوں کو نواز رہے ہیں۔پارٹی قیادت کو کئی بار آگاہ کیا لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا ۔گزشتہ بیس سال سے پارٹی کیلئے بے لوث کام کررہے ہیں لیکن بدلے میں رسوائی ملی ہے ۔

لہذا میں نے اپنے ساتھوں سمیت مسلم لیگ(ن) کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔آئندہ چند روز میں نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں کرو گا۔ایک بیان میں خواجہ عمران نذیر لاہور کے جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ہونے کا ناجائز فائڈہ اٹھا رہے ہیں ۔شاہدرہ کے علاقے میں انہوں نے پی ٹی آئی کے ایسے لوگوں کو عہدے دیے جن کا ماضی کرپشن سے بھرا ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے ملک ریاض بھی اپنی کرسی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔شاہدرہ کی عوام اب ایسے کرپٹ پارٹی رہنماؤں سے تنگ آچکی ہے اگر نظام ایسے ہی چلتا رہا تو آئندہ انتخابات میں شاہدرہ سے مسلم لیگ(ن) کا صفایا ہو جائے ۔انہوں نے مزید کہا اس لیے میں نے اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے میں آئندہ چند دنوں میں اپنے ساتھیوں سمیت ایک اہم پریس کانفرنس کرو گا جس میں میں نئی پارٹی میں مشولیت کا واضع میڈیا کے سامنے اعلان کرو گا۔

متعلقہ عنوان :