بجلی چوری پکڑنے پر ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کارروائی

یونین نے وکیلوں کو مفت بجلی دینے کے لیے تحریک چلا دی

منگل 5 جولائی 2016 10:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)بجلی چوری پکڑنے پر ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کارروائی پر یونین نے وکیلوں کو مفت بجلی دینے کے لیے تحریک چلا دی ہے ۔

(جاری ہے)

گڑھ مہاراجہ ایس ڈی او نے ایک وکیل کی 71/2ہارس پاور کی زرعی موٹر ڈائریکٹ چلاتے ہوئے چوری پکڑی تو ،وکیل محمد شفیح نے سول جج احمد پور سیال سے متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ کے احکامات لیکر انکے ہاتھ میں تھما دیے اور فوری کنکشن بحالی کا بھی آرڈر لے آیا۔وکیل کی دیدہ دلیری اور غیر قانونی اقدام کے خلاف واپڈا یونین نے ایک تحریک کا اغاز کیا ہے کہ وکیلوں اور قانون بنانے والوں کی بجلی مفت کی جائے تاکہ قانون پر عمل درآمد ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :