راولپنڈی،اڈیالہ روڈپرچوہرے قتل کی لرزہ خیزواردات

بیٹی نے آشناسے مل کروالدہ ،والد، بہن اور کزن کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا،3بچے الگ کمرے میں سوئے ہونے کے باعث زندہ بچ گئے،ملزمان موقع واردات سے فرار،لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے

منگل 5 جولائی 2016 10:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر چوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر والد،والدہ، جواں سال بہن اور کم سن کزن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گھر میں 3بچے الگ کمرے میں سوئے ہونے کے باعث زندہ بچ گئے جنہوں نے بعد ازاں پڑوسیوں کو واقعہ کی اطلاع کی جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرارہو گئے اطلاعات کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی عمران موضع کلیال میں اپنے ماموں کے ساتھ کرائے کے مکان میں مقیم تھا جہاں پر اس کے پڑوس میں رہائش پذیر مقتول شیر افضل کی بیٹی نائلہ سے تعلقات بن گئے تاہم بعد ازاں شیر افضل اپنی فیملی کے ہمراہ ڈھوک پہاڑیاں میں نئے گھر میں منتقل ہو گیا جہاں گزشتہ رو ز عمران شیر افضل کے گھر داخل ہوا اور اور42سالہ شیر افضل ، اس کی 38سالہ اہلیہ آسیہ ،18سالہ بیٹی شمسہ اور 12سالہ بھانجی نور کو اس وقت فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا جب وہ سب سو رہے تھے قاتل نے ایک ایک گولی سب کے سر میں ماری جس سے موقع پر ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ برابر کمرے میں مقتول کا 8سالہ بیٹا بلال ،2بیٹیاں رمشہ اور ہاجرہ سورہے تھے جو قاتلوں سے محفوظ رہے تاہم ملزم واردات کے بعد نائلہ کو لے کر فرار ہو گیا آنکھ کھلنے پر زندہ بچ جانے والے بچوں نے پڑوسیوں کو فوری اطلاع کی اس طرح واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :