پانامہ لیکس کے معاملے پر اگر اپوزیشن عدالت میں گئی تو یہ ہمارے حق میں بہتر ہو گا،خو اجہ سعد رفیق

منگل 5 جولائی 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر اگر اپوزیشن عدالت میں گئی تو یہ ہمارے حق میں بہتر ہو گا نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سے گزارش ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پراحتجاج ضرور کریں لیکن ایسا نہ کریں کہ ملک میں بدانتظامی پھیل جائے ۔

(جاری ہے)

بعض سیاستدانوں کی جانب سے جیل بجھوانے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ جیل بجھوانا بعض اوقات اپنے گلے پڑ جاتے ہیں ان سیاستدانوں کو قانونی جنگ لڑنی چاہئے ۔ شہروں کو جام نہ کریں اور لوگوں کی زندگی داؤ پر نہ لگائے جو لوگ شہروں کو جام کرتے ہیں وہ عوام کے دوست نہیں جب ملک میں عدالتیں ، احتساب کے ادارے موجود ہوں تو ایک دوسرے کے کپڑے گندے کرنے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کے بعد ہو سکتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں احتساب کے کسی قانون پر متفق ہو جائیں ۔