افغان حکومت نے افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے باعث پشاور سے چلنے والی پاک افغان دوستی بس سروس معطل کردی

منگل 5 جولائی 2016 10:13

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) افغان حکومت نے افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے باعث پشاور سے چلنے والی پاک افغان دوستی بس سروس معطل کردی ہے خیبر پختونخوا میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن کی توسیع کی مخالفت کے بعد افغان حکومت نے پشاور سے کابل اور پشاور سے جلال آباد جانے والے پاک افغان دوستی بس سروس معطل کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بس سروس معطل ہونے کے باعث افغان شہریوں اور پاکستانی شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاک افغان دوستی بس سروس چند سال قبل شروع کی گئی تھی بس کے ایم ڈی حاجی نصیر کے مطابق افغان حکومت نے ٹرانسپورٹ مافیا کے دباؤ میں آکر پاک افغان دوستی بس سروس معطل کر دی ہے ۔ جو کہ سر ا سر نا انصافی ہے ۔

متعلقہ عنوان :