جدہ میں معتمرین کی بس کو حادثے میں 13افراد جاں بحق،36زخمی ہوگئے

منگل 5 جولائی 2016 11:12

ریاض / مدینہ منورہ /جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔05 جولائی ۔2016ء ) جدہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ کے نتیجے میں13 افراد جاں بحق، جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوگئے ۔ حکام کے مطابق جاں بحق معتمرین کا تعلق مصر سے بتایا جاتا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔