دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں،ترجمان دفترخارجہ

پاکستانی ورکرز اور کمپنیز مینجمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں کچھ پاکستانیوں نے واجبات کی وصولی کیلئے پٹیشن دائر کی ہیں مقامی کمپنی عدالتی فیصلے کی منتظر ہے

منگل 5 جولائی 2016 11:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دمام میں پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں پاکستانیوں کی مشکل ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ سعد گروپ کے ساتھ آٹھ ہزار سے زائد لوگ کام کرتے ہیں اس گروپ کے ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

500 سے زائد پاکستانی تین مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں معاملے کو سعودی وزارت خارجہ اور وزارت لیبر سے اٹھایا ہے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کے سامنے بھی معاملے کو اٹھایا ہے ۔

معاملے کو حل کرانے کے لئے دمام کے کئی دورے کیے گئے ہیں دوروں میں پاکستانی ورکرز اور کمپنیز کی مینجمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں کچھ پاکستانیوں نے واجبات کی وصولی کے لئے پٹیشن دائر کی ہیں مقامی کمپنی عدالتی فیصلے کی منتظر ہے ۔

متعلقہ عنوان :