کر اچی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت گواہان کی عدم حاضری کے باعث ملتوی، میرے خلاف قائم مقدمات کے پیچھے حضرت یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

منگل 5 جولائی 2016 11:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5جولائی۔2016ء) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دائر ریفرنسز کے سماعت گواہان کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے ،اس موقع پرڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ان کے خلاف قائم ہونے والے مقدمات کے پیچھے حضرت یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے۔سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ ہیں ان کی طبعیت ناساز ہے اور وہ جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، عدالت کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کے مرض کی تشخیص کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو میڈیکل بورڈ کی تجاویزات پڑھ کر سنائیں جس میں ڈاکٹر عاصم کی جلد ازجلد سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کو جلد از جلد آپریشن کرانے کا حکم دیا جائے جس کے اخراجات ڈاکٹر عاصم خود اْٹھانے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے دوکیسیز میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور میں اس کھلے جھوٹ کو نہیں مانتا۔

اس موقع پر ایک صحافی کی جانب سے پوچھے گئے کہ سوال کہ آپ کے خلاف مقدمات کے پیچھے کو ن ہے کہ جواب میں ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ میرے خلاف دائر مقدمات کے پیچھے جن بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے وہ حضرت یونس علیہ السلام کے دورجتنی مچھلیوں کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :