ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ،پاکستانی بہنوں نے 3میڈلز جیت لیے

پیر 4 جولائی 2016 09:55

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)پاکستان کی دو بہنوں نے پہلی مرتبہ ترکمانستان میں ہونے والی ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور تین میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

حمیرا عاشق اور عنبرین عاشق نے ترکمانستان میں کھیلی جانے والے ایشین بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تین براونز میڈلز حاصل کیے۔ ایونٹ میں 16 ممالک کی ریسلرز نے حصہ لیا۔کوچ امیر مختار کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں میں ٹیلنٹ ہیں۔ چاندی اور سونے کے تمغے بھی جیت سکتی ہیں۔دونوں بہنیں اکیلے ایونٹ میں شرکت کے لیے گئیں اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ کہتی ہیں اب ٹارگٹ ایشین بیچ گیمز ہے