اسٹیٹ بنک کی واضح ہدایات اور وزیر خزا نہ کے نوٹس کے باوجود بینکوں کی اے ٹی ایم سے رقم نہ ملنے کی شکایات جاری

کئی نجی بنکوں نے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ڈالنے کی بجائے تکنیکی خرابیاں پیدا کر دیں اکثریتی بنکوں کے آ ن لائن لنکس ڈاوٴن ہوگئے ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 4 جولائی 2016 10:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء ) اسٹیٹ بنک کی واضح ہدایات اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے باوجود بھی اتوار کے روز ملک بھر کے مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم سے رقم نہ ملنے کی شکایات آتی رہیں کئی نجی بنکوں نے اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ڈالنے کی بجائے تکنیکی خرابیاں پیدا کر دی جبکہ اکثریتی بنکوں کے آ ن لائن لنکس ڈاوٴن ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال ہوگئی ہیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بینکوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ عید الفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بینکاری کی سہولت فراہم کی جائے اس سلسلے میں ملک کے تمام بینکوں کی تمام شاخیں ہفتہ وار چھٹی کے باوجود کھلی رہیں لیکن کئی بینکوں کے آ ن لائن لنکس ڈاوٴن رہنے کی وجہ سے آ ن لائن بینکنگ نہیں ہورہی تھی جب کہ ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں بھی عملاً غیر فعال ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام نجی بینکوں کو اضافی کیش اور سسٹم درست رکھنے کی ہدایات بھی جاری کررکھی ہیں لیکن کئی کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے لنک ڈاوٴن اور کیش نہ ہونے کی وجہ عوام سخت پریشان ہیں اورجو اے ٹی ایم مشینیں فعال ہیں ان پر عوام کے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل رقم کی لین دین بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے آ ن لائن نظام کو فعال رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم لنک ڈاوٴن یا فنی خرابی کا کوئی حل نہیں ہے.ادھر عوام کا کہنا ہے کہ تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پرقائم کمرشل بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کا خراب یا بند ہونا عام سی بات ہے عید کی خوشیاں رقم کی دستیابی سے منسلک ہیں لیکن خدشہ ہے کہ بینکوں سے ٹرانزیکشن کے عمل میں رکاوٹ اس میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی نہ کردے کیونکہ خوشی کے موقع پرجب عوام کورقم نکالنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تو اے ٹی ایم سمیت بینکوں کا آ ن لائن سسٹم بھی کام نہیں کرتا اور شہری چیک لئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور بینک کھلنے کے باوجود بھی عوام کی مشکلا ت حل نہیں ہوسکیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اے ٹی ایم میں کیش نہ ہونے اور پنشنرز کو مشکلات پیش آنے کا نوٹس لے لیا وزیر اسحاق ڈار نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک حکام سے بات کرکے عوامی شکایات کاا ازالہ کریں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اے ٹیم اے مشینوں میں کیش کی وافر مقدار میں دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :