بھارت:زیادتی کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا

راجستھان کمیشن فار وومن کی ممبر عہدے سے مستعفی

پیر 4 جولائی 2016 10:39

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)زیادتی کا شکار خاتون کے ساتھ سیلفی لینا مہنگا پڑ گیا۔پرنیشن کونسل آف وومن کی اہلکار سمیا گجرار اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

راجستھان کمیشن فار وومن کی ممبر نے زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کے ساتھ ملاقات کے دوران مسکراتے ہوئے سیلفیز لیں جس پر ان کو سوشل میڈیا پر کئی افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس واقعے کے بعد احتجاج بڑھتے ہی مس گجرار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔