پا ک، افغان کشیدگی کو برقرار رکھنا عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈہ ہے، را نا تنویر حسین

دونوں ملکوں کے عوام اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چا ہتے ہیں، امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے عا لمی برادری 30سال سے زائد افغان مہاجرین کی پا کستانی میز با نی کو فراموش نہ کرے، صحا فیو ں سے گفتگو

پیر 4 جولائی 2016 10:22

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی موثر روک تھام اور غیر قانونی نقل حرکت کے لئے پا ک افغان با رڈر مینجمنٹ ضروری ہے مستحکم اور خوشحال افغانستان ،پا کستان کے مفاد میں ہے پا ک، افغان کشیدگی کو برقرار رکھنا عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈہ ہے اور یہ چا ہتی ہیں کہ دو نوں برادر ملکوں میں جنگ جاری رہے اب ان قوتوں کی مکاری نہیں چلے گی دونوں ملکوں کے عوام اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چا ہتے ہیں اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے عا لمی برادری 30سال سے زائد افغان مہاجرین کی پا کستانی میز با نی کو فراموش نہ کرے حکومت پا کستان مہاجرین کی افغانستان میں با عزت واپسی کو یقینی بنا نا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پا کستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام پہچان چکی ہے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کر دیا تھا اب ان کی بلا جواز حکومت مخالف تحریک کا حشر بھی ویسا ہی ہو گا عمران خان کی سیاست کا محور دوسروں پر، الزام تراشی ، بہتا ن لگا نا اورآئے روز جھوٹ بو لنا ہے ان کے آئے روز کے جھوٹ سے عوام تنگ آچکے ہیں ایک سوال کے جو اب میں را نا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حب الوطنی ، ایمانداری ،دیانتداری اور شرافت پر کو ئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا پا نا ما لیکس ایک مردہ گھوڑا ہے جس پر اپوزیشن واویلہ کر کے خود کو زندہ رکھنے کی کو شش کررہی ہے حکومت کی معا شی پا لیسیوں کے با عث آج پا کستان ترقی و خوشحالی کی نئی راہ پر گا مزن ہو چکا ہے پا کستان میں چین ، ترکی سمیت دیگر ممالک کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت کی کا میا ب معاشی و اقتصادی پا لیسیوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے مسلم لیگ (ن) اپنی کا رکردگی کی بنیاد پر الیکشن 2018ء میں تا ریخ سا ز کا میا بی حاصل کرے گی ۔