ٹی او آر بنانے میں حکومت بالکل سنجیدہ نہیں ، عید کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پرنکلیں گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا،جہانگیر ترین

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں الیکشن میں کسی جماعت کو دھونس دھاندلی اور بد معاشی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،(ن) لیگ کو عبرت ناک شکست ہوگی ،کشمیری عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں،تحر یک انصاف نظام کی تبدیلی اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، میں آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

پیر 4 جولائی 2016 10:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت ٹی او آر بنانے میں بالکل سنجیدہ نہیں ، عید کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پرنکلیں گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور کشمیر کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے ا نتخابات کے سلسلے میں بھرپور انتخابی مہم چلائے گی ،پارٹی رہنماو کارکنان امیدوارا ن کا بھرپور ساتھ دیں گے انشاء اللہ آنے والا دور عوام اور تحریک انصاف کا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کسی جماعت کو دھونس دھاندلی اور بد معاشی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے(ن) لیگ کو کشمیر کے الیکشن میں عبرت ناک شکست ہوگا اور 21جولائی کا سورج تحریک انصاف کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے چئیرمین سیکرٹیریٹ میں آزاد کشمیر کے الیکشن کے سلسلے میں پارٹی کے اہم رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے آزاد کشمیر کے الیکشن اور انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ، جہانگیر ترین نے خطا ب میں کہا کہ (ن) لیگ نے عوام سے کیا ہوا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ، کشمیری عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے نا اہل حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،کشمیر کے باشعور عوام چوروں اور لٹیروں سے نجات حاصل کرنے کے لئے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ،کشمیری عوام (ن) لیگ کے جھانسیں میں نہیں آئیں گے ، تحریک انصاف نظام کی تبدیلی اور آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدو جہد کر رہی ہے ، ٹی او آر بنانے میں حکومت بالکل سنجیدہ نہیں ، رمضان کے بعد پی ٹی آئی سڑکوں پرنکلیں گی تو حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔

اجلاس سے عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کشمیر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے میں اور میری پوری ٹیم لاہور میں پی ٹی آئی کے امیدواران کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی ۔ غلام محی الدین دیوان اور سردار مقصو د الزمان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات صاف و شفاف اور پر امن ہونے چا ہیے اور عوام آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے ،مودی کے یاروں کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہے اور انہیں شکست سامنے صاف نظر آرہی ہے ،عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لیجانے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں کشمیر کے عوام اس بار بلے پر مہر لگائیں گے ،کشمیر کے الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونے چاہیے تا کہ عوام کے مینڈیٹ کو کوئی چرا نہ سکے ، اجلاس میں عبدالعلیم خان ، غلام محی الدین دیوان ، سردار مقصو د الزمان، ایم پی اے شعیب صدیقی ، اسلم اقبال ، جمشید اقبال چیمہ ، سعید ڈار ، ثاقب سلیم بٹ اور میاں صدام سکھیرا نے شرکت کی۔