لیاری گینگ وارملزمان کا کراچی میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

اسمارٹ فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے بھتے کی وصولی کا کام لیا جا تا ہے زاہد لاڈلہ پر کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں

پیر 4 جولائی 2016 10:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) لیاری گینگ وار کے ملزمان کا شہر میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈ یا رپو رٹ کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنور محمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآئی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ لیاری گینگ وار کے اہم کردار دبئی میں موجود ہیں جو اسمارٹ فون کے ذریعے کم عمر لڑکوں سے بھتے کی وصولی کا کام لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

زاہد لاڈلہ 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے پاکستانی سفارت خانے سے دوسرے نام سے پاسپورٹ اوردیگر شناختی دستاویزات بنوائے ہیں، زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔دوسری جانب زاہد لاڈلہ کی وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے قبل عزیر بلوچ اور سعید بھرم کو بھی انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :