پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے پرعالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ،ملیحہ لودھی

پیر 4 جولائی 2016 10:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان نے ڈرون حملے رکوانے کے معاملے پرعالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاکہ ڈرون حملے ملک کی سالمیت اورخودمختاری کے منافی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اقوام متحدہ کے فورم پراس ایشوکوزیربحث لایاہے اوآئی سی سمیت چین اس ایشوپرپاکستان کے موٴقف کی حمایت کرتاہے ۔انسداددہشتگردی کیلئے ایسے ڈرون حملے نہیں کرنے چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ 2009ء سے2015ء تک 473ڈرون حملے کے واقعات ہوئے ،116عام شہری جاں بحق ہوچکے ،پاکستان کوبارڈرکے اس پارڈرون حملے پرسخت تشویش ہے ،ہمارے اس موٴقف پراوآئی سی ہمارے پیچھے کھڑی ہے

متعلقہ عنوان :