افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے عالمی برادری پاکستان سے تعاون کرے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پرخلوص کوششیں کر رہے ہیں،سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سے سینیٹر جان مکین کی زیر قیادت چار رکنی امریکی وفد کی ملاقات امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین کاوفد کے ہمراہ آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے علاقے کا دورہ ‘یادگار شہدا پر حاضری دی فوجی حکام نے امریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب میں حاصل کردہ کامیابیوں پر بریفنگ دی وفد کی آپریشن میں پاک فوج کی کامیابیاں اور قبائلیوں کی بحالی کے عمل کی تعریف

پیر 4 جولائی 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جولائی۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ افغانیوں کی اپنے وطن واپسی کے لئے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کرے،افغانستان میں قیام امن کے لئے پرخلوص کوششیں کر رہے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے سینیٹر جان مکین کی زیر قیادت چار رکنی امریکی وفد نے ملاقات کی امریکی وفد میں سینیٹر سینڈلی سی گراہم ، ایک ڈیوس ، جوڈونلی جبکہ پاکستانی وفد سرتاج عزیز کی زیر صدارت میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل تھے ۔

ملاقات میں دونوں وفود نے افغانستان میں مفاہمتی عمل ، افغان مہاجرین کی وطن واپسی ، پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے ، خطے کی سیکورٹی او رایف سولہ طیاروں کی فراہمی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی وفد نے طالبان کو جلد از جلد بات چیت کے لئے میز پر لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر جان مکین نے کہا کہ پاکستان سے مثبت پیغام لے کر جا رہا ہوں امریکہ باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے میرانشاہ کا دورہ کر کے حیرت ہوئی میرانشاہ کی بہتر امن و امان پر اطمینان ہوا دہشت گردی پاک امریکہ کا مشترکہ دشمن ہے دونوں مل کر اس مشترکہ دشمن کا مقابلہ کریں گے امریکہ پاکستان کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف بے تحاشا قربانیاں دینے کا تہہ دل سے تعریف کرتے ہیں ۔

امریکی وفد کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ان پرواضح کر دیا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے پرخلوص کوششیں کر رہے ہیں پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے پرامن افغانستان خطے میں خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہو سکتا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سب سے زیادہ قربانیاں فوج نے دی ہیں ۔سرتاج عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی وفد نے میرانشاہ کا دورہ کر کے اطمینان کا ظہار کیا انہوں نے آپریش ضرب عضب میں یادگار شہداء پر پر حاضری بھی دی اور ضرب عضب میں حصے لینے والے پائلٹوں سے بھی ملاقات بھی کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفد کو آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی بریفنگ دی گئی امریکی وفد سے بات چیت مثبت اور تعمیری ہوئی امریکی وفد نے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ وفد کے ساتھ پاک افغان سرحدی انتظامی امور پر بات چیت ہوئی ۔ بعد ازاں‌ امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان میکین نے وفد کے ہمراہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقے کا دورہ کیا ، وفد نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کو خالی کرانے پر پاک فوج کی کامیابیاں اور قبائلیوں کی بحالی کے عمل اور دہشت گردی کے خاتمے و مادر وطن کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے پختہ عزم کو سراہا‘ میران شاہ میں امریکی وفد نے یادگار شہدا پر حاضری دی جبکہ فوجی حکام کی جانب سے انہیں آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف حاصل کردہ کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹر جان میکین ،سینیٹر لنڈسے گراہم ، سینیٹر جوڈونیلی ،سینیٹر ریک ڈیوس نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں اور دہشت گردوں کے تباہ شدہ خفیہ ٹھکانوں کا بھی دورہ کیا ۔ امریکی وفد نے وزیرستان میں دہشتگردوں سے خالی کرائی گئی خفیہ پناہ گاہوں کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میرانشاہ میں امریکی وفد کو آپریشن ضرب عضب پر بریفنگ دی گئی ، وفد میں شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے خالی کرانے پر پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے آپریشن ضرب عضب کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل کی بھی تعریف کی ۔جان مکین اور وفد کے دیگر ارکان نے میران شاہ میں ہونے والے آپریشن میں حصہ لینے والے کوبرا ہیلی کاپٹرز کے پائلٹس سے ملاقات کی اور ان سے آپریشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کیں۔وفد نے آپریشن ضرب میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان جوانوں کے مادر وطن کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف پختہ عزم کو سراہا ۔ وفد نے پاک فوج کے جوانوں کی مادر وطن کے لئے قربانیوں کی بھی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :