ہانگ کانگ ، ’’پاکستان سٹار ‘‘نامی گھوڑے نے ریس کے آخری لمحات میں پانسہ پلٹ ڈالا

اتوار 3 جولائی 2016 12:02

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء)ہانگ کانگ میں ”پاکستان سٹار “نامی گھوڑے نے دھوم مچا دی ، ریس کے آخری لمحات میں پانسہ پلٹ کر کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں ہوئی ہارس ریس میں بھی پاکستان کا راج دیکھنے میں آیا جہاں ”پاکستا ن سٹار“نامی گھوڑے نے اپنی پہلی ہی ریس جیت لی۔ہانگ کانگ میں ہوئی ریس میں پاکستان سٹار کا آغاز اچھا نہیں تھا تاہم اس نے آخری لمحات میں پانسہ پلٹتے ہوئے ریس جیت لی۔جرمنی میں پلے بڑھے اس گھوڑے کے مالک پاکستانی شہری کرم دین ہیں۔