امریکی کمپنی کا نیند پوری کرنے پر اضافی معاوضہ دینے کا اعلان

امریکی کمپنی کی اسکیم سے سال بھر کی مناسب نیند پر300 ڈالر کی رقم حاصل کی جاسکتی ہے

اتوار 3 جولائی 2016 12:01

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) نیند کی کمی ہرطرح کی ملازمت پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک امریکی کمپنی نے لوگوں کو گھر میں مکمل نیند لینے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔انشورنس کمپنی ایٹنا بھرپورنیند کے عوض اپنے صارفین کو ایک سال میں 300 ڈالر تک کی رقم ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

اس ترغیب سے ملازمیں میں نیند پوری کرنے کا رحجان پیدا ہوگا، اس طرح لوگوں کی صحت بہتر رہے گی اور کام کا معیار بلند ہوگا اور انہیں اس عادت کا معاوضہ بھی ملے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق کم ازکم 7 گھنٹے روزانہ کی نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔

کمپنی کے مطابق 20 راتوں کی نیند کا معاوضہ 25 ڈالرہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ایمانداری سے اپنی نیند مکمل کریں، فی الحال یہ اسکیم کمپنی کے ملازمین کے لیے ہے جب کہ کمپنی اپنے اسٹاف کو ورزش کرنے کے بھی پیسے ادا کرتی ہے۔کمپنی کا ماننا ہے کہ اس ترغیب سے ان کے ملازموں کی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ معیاری کام کرتے ہیں جو خود کمپنی کے لیے ایک بہت مفید عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :