فلپائن کی خاتون نائب صدر کی حلف برداری

عہد ہے کہ اپنے دور حکومت میں وہ بھوک کے خاتمے، صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے کام کریں گی، نو منتخب نائب صدر

اتوار 3 جولائی 2016 12:01

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) فلپائن کی نئی خاتون نائب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان کا عہد ہے کہ اپنے دور حکومت میں وہ بھوک کے خاتمے، صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے کام کریں گی۔لینی روبریدو فلپائن کی 14ویں اور دوسری خاتون نائب صدر ہیں۔ انہوں نے اپنے حریف سابق ڈکٹیٹر فرڈیننڈ مارکوس کے بیٹے کو معمولی فرق سے شکست دی۔

(جاری ہے)

روبریدو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں بھوک کے خاتمے، صحت اور تعلیم کے لیے کام کریں گی جبکہ دیہی ترقی ان کا خاص ہدف ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ عہدہ صدارت میں اپنے دفتر کو مختلف دیہاتوں میں لے کر جائیں گی۔ کچھہ عرصہ وہ تمام چھوٹے چھوٹے گاوٴں میں گزاریں گی تاکہ وہاں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کا خود معائنہ کر سکیں۔روبریدو کا موجودہ دفتر بھی منیلا کے مضافات میں کوئزن کے علاقہ میں واقع ہے جو ایک شہر کا ایک ترقی پذیر حصہ ہے۔ روبریدو نے اپنے عہدے کا حلف اسی دفتر میں اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :