اس سال 3ہزار پناہ گزین بحیرہ روم پار کرتے ہوئے ڈوبے، عالمی ادارہ برائے پناہ گزین

تقریبا تین ہزار افراد کی ہلاکت واقعی تشویش ناک ہے، ترجمان

اتوار 3 جولائی 2016 12:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء)پناہ گزینوں کے ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال تقریبا تین ہزار افراد بحیرہ روم پار کرتے ہوئے ڈوب گئے۔مائیگریشن کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اس سال بحیرہ روم کو پار کرنے کی کوشش میں اب تک دو ہزار نو سو تارکین وطن ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال ہلاک تارکین وطن کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو اڑتیس تھی۔۔ مگر رواں سال اس تعداد میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آئی او ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تقریبا تین ہزار افراد کی ہلاکت واقعی تشویش ناک ہے۔ یورپ نے ہزاروں تارکین وطن کو خوش آمدید کہہ کر ایک قابل ذکر کام کیا ہے۔تاہم تین ہزار افراد کی ہلاکت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تارکین وطن کے لئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔