اسحاق ڈار کا گورنر سٹیٹ بینک سے رابطہ،بزرگ پنشنرز کی مشکلات فوری حل کرنے کی ہدایت

اتوار 3 جولائی 2016 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر سٹیٹ بنک سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے ملک بھر میں بزرگ پنشنرز کو پنشن کے حصول میں مشکلات فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک بھر میں عیدالفطر کی تیاری کے لئے پنشن کے حصول کے لئے بنک آنے والے بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وفاقی وزیر خزانہ نے بزرگ پنشنرز کو پیش آنے والی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک سے ٹیلی فونک راطبہ کیا اور گورنر سٹیٹ بنک کو نیشنل بنک کے حکام سے بات چیت کر کے اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے گورنر سٹیٹ بنک کو جن جن بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کمی کی غیر موجودگی پر بینکوں کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :