ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

لاکھوں فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری ،اپنی بخشش کیساتھ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

اتوار 3 جولائی 2016 11:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3جولائی۔2016ء)ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ،لاکھوں فرزندان توحید نے رات عبادت میں گزاری اور رب سے اپنی بخشش کیساتھ پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں،پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ مسلمانوں نے اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے رات بھر خصوصی عبادات کیں اور اپنی مغفرت اور بخشش کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعائیں مانگیں ۔ اس کے علاوہ ملک کی ہزاروں مساجد میں نماز تراویح کے دوران ختم قرآن بھی ہوئے ۔مساجد میں محافل شبینہ اورصلوةالتسبیح کا اہتمام بھی کیا گیا۔ملک بھر میں رمضان المبار کی ستائیسویں شب عبادت کرنے والوں کے لئے خصوصی طور پر سحری کا انتظام بھی کیا گیا۔